| | | |

پی ای سی ایچ ایس گرلز اسکول کراچی کی طالبہ ملک بھر میں پہلے نمبر پر

pechs-girls-school-karachi-student-tops-pakistan

پی ای سی ایچ ایس گرلز اسکول کراچی کی طالبہ یمنیٰ وجیہہ نے آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے میٹرک امتحانات 2026 میں قومی سطح پر مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کردیا۔

یمنیٰ وجیہہ نہ صرف قومی مجموعی پہلی پوزیشن کی حقدار بنیں بلکہ سندھ کی علاقائی درجہ بندی میں بھی پہلے نمبر پر رہیں۔

اس سال آغا خان امتحانی بورڈ کے نتائج میں طالبات کی کارکردگی خاص طور پر نمایاں رہی اور اعلیٰ پوزیشنوں میں 65 فیصد حصہ طالبات کا تھا۔

پی ای سی ایچ ایس گرلز اسکول کی طالبہ کی ملک گیر کامیابی ادارے کی تدریسی کارکردگی کو مثالی تعلیمی ادارے کے طور پر نمایاں کرنے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے

یہ بھی پڑھیے