| | | |

اٹک کے حذیفہ رحمان نے مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

attock-huzaifa-rehman-wins-bronze-global-ai-competition

فوجی فاؤنڈیشن کالج اٹک کے طالب علم حذیفہ رحمان نے قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہونے والے تیسرے عالمی مصنوعی ذہانت مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ کامیابی اس لیے تاریخی اہمیت رکھتی ہے کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ اس عالمی مقابلے میں شرکت کی تھی۔ حذیفہ نے پہلی ہی پاکستانی شرکت میں تمغہ حاصل کرکے ملک کے نوجوانوں کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں صلاحیت ثابت کردی۔

مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم کو تقریباً تین ہفتے کی خصوصی تربیت دی گئی۔ حذیفہ کی کامیابی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں تعلیم، تحقیق اور صنعت کا اہم ترین شعبہ بنتی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے