| | | | |

گلگت بلتستان کے سرکاری اسکولوں کی بہتری کیلئے نیا تعلیمی منصوبہ شروع

gilgit-baltistan-government-schools-improvement-education-project

گلگت: گلگت و بلتستان کے منتخب سرکاری ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے فلاحی ادارے کے درمیان تعلیمی تعاون کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

منصوبے کے تحت منتخب سرکاری اسکولوں کو تدریسی اور معاون عملہ، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی و انتظامی معاونت فراہم کرنے کا تصور شامل ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار میں بہتری اور طلبہ کو بہتر تدریسی ماحول فراہم کرنا ہے۔

گلگت و بلتستان میں دشوار جغرافیائی حالات کی وجہ سے معیاری اساتذہ اور تعلیمی وسائل تک یکساں رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے، اس لیے اس نوعیت کے منصوبوں کی اصل کامیابی طلبہ کے نتائج اور اسکولوں میں عملی بہتری سے جانچی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے