| | |

گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے ویٹرنری یونیورسٹی کی حتمی میرٹ فہرست جاری

gilgit-baltistan-students-veterinary-university-final-merit-list

گلگت: ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں تعلیمی سیشن 2026-27 کیلئے مختص نشستوں کی دوسری اور حتمی میرٹ فہرست جاری کردی ہے۔

ان نشستوں کا مقصد گلگت و بلتستان کے طلبہ کو ملک کے بڑے پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

میرٹ فہرست میں شامل طلبہ کو متعلقہ جامعہ کی داخلہ شرائط، اصل تعلیمی اسناد، نامزدگی اور مقررہ مدت میں فیس جمع کرانے کے مراحل مکمل کرنا ہوں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق وہ ملک کے مختلف اداروں میں گلگت و بلتستان کے طلبہ کیلئے تقریباً 800 مختص نشستوں کی نامزدگی کے معاملات دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے