| | | | |

تعمیر وطن اسکول اینڈ کالجز نے ایبٹ آباد بورڈ کی پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرلیں

tameer-e-watan-school-colleges-sweep-top-three-abbottabad-board-positions

تعمیر وطن پبلک اسکولز اینڈ کالجز کے مانسہرہ اور ایبٹ آباد کیمپسز نے میٹرک امتحانات 2026 کے سائنس گروپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایبٹ آباد بورڈ کی تمام پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

مانسہرہ کیمپس کی عائشہ زیب 1167 نمبروں کے ساتھ پہلی، ایبٹ آباد کی فاطمہ جدون 1163 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ مانسہرہ کی اسوہ مہرین 1160 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہیں۔

ایبٹ آباد بورڈ کے امتحانات میں 72 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے تھے، جن میں تقریباً 80 فیصد کامیاب ہوئے۔ ایسے بڑے مقابلے میں ایک ہی تعلیمی نظام کے طلبہ کا تینوں اعلیٰ مقامات حاصل کرنا قابل ذکر کارکردگی ہے۔

بورڈ کے سرکاری ریکارڈ میں بھی تعمیر وطن کے طلبہ ابتدائی اعلیٰ پوزیشنوں پر نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے