لیکچرار اسلامیات چھ ماہ سے تعیناتی کے منتظر
پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ نااہلی کے باعث نئے بھرتی ہونے والے لیکچرار اسلامیات تاحال تقرری کے منتظر ہیں۔ چھ ماہ گزرنے کے باوجود تعیناتی کے آرڈرز جاری نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر 2024 کو پی پی ایس سی کے تحت 6 لیکچرار بھرتی کیے گئے، مگر صرف 5 نشستیں خالی تھیں۔ دیگر مضامین کے لیکچرارز کی تعیناتی فوری کر دی گئی جبکہ اسلامیات کے امیدواروں کو نظرانداز کر دیا گیا۔
امیدواروں نے محکمہ سے فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار نہ ہو۔
