| | | | |

گلگت بلتستان کے انجینئرنگ اور زرعی طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف کی فہرست جاری

gilgit-baltistan-engineering-agriculture-students-scholarship-list

گلگت: گلگت بلتستان ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی زراعت کے طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف کی ابتدائی انتخابی فہرست جاری کردی۔

یہ وظائف ایسے طلبہ کیلئے اہم مالی سہارا ہیں جو میرٹ پر پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل طبی شعبوں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور ڈی پی ٹی کے طلبہ کیلئے بھی اسی فنڈ کے تحت ابتدائی انتخابی فہرست جاری کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان وظائف اور وظیفہ جاتی مالی معاونت کے ساتھ ملک کے مختلف اداروں میں خطے کے طلبہ کیلئے مختص نشستوں کا انتظام بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے