پنجاب یونیورسٹی میں تسنیم کامران خزانہ دار مقرر
پنجاب یونیورسٹی میں خزانہ دار کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ تسنیم کامران کو تین سال کے لیے خزانہ دار مقرر کیا گیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نئے خزانہ دار کے تقرر سے مالیاتی امور میں بہتری آئے گی۔
