پیکٹا کی کارروائی، جعلی تعلیمی کتب ضبط
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے لاہور، عارف والا اور ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی کتب پکڑ لیں۔
جعلی کتابوں میں کیمسٹری، فزکس اور بیالوجی شامل تھیں۔ ٹیم نے کتابوں کو تحویل میں لے کر پولیس کو کارروائی کی درخواست دی ہے۔
سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے کہ جعلی اور "ناٹ فار سیل” کتابوں کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
