پروفیسر طیبہ وسیم علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی پرنسپل تعینات
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کو نئی پرنسپل مل گئی ہے۔ پروفیسر طیبہ وسیم کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔
وہ اس سے قبل سروسز ہسپتال کے شعبہ گائنی میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیکل حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پروفیسر طیبہ وسیم ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنائیں گی۔
