میڈیکل کالجز میں پاسنگ مارکس اور حاضری کی شرح تبدیل
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز کے طلبہ کے لیے نئے اصول طے کر دیے۔
پاسنگ مارکس 70 سے کم کر کے 65 فیصد اور حاضری کی شرح 90 سے کم کر کے 85 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ تمام کلاسز پر لاگو ہوگا۔
کونسل کے مطابق نظرثانی کے بعد یہ شرح زیادہ مناسب اور طلبہ کے لیے سہل قرار پائی ہے۔
