لاہور بورڈ: پریکٹیکل امتحانات میں بنی بنائی کاپیاں قبول نہیں ہوں گی
لاہور بورڈ نے پریکٹیکل امتحانات کے دوران سخت احکامات جاری کر دیے۔
ایگزمینرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ پریکٹیکل کے بعد تمام کاپیاں پھاڑ دی جائیں تاکہ دوبارہ استعمال نہ ہو سکیں۔ اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بنی بنائی کاپیاں جمع کروانے والے طلبہ کو بھی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔
