سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
پنجاب حکومت نے موسم گرما کے لیے سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کر دیے۔
سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بجے ہوگی، جمعہ کو ساڑھے 11 بجے چھٹی دی جائے گی۔ ڈبل شفٹ سکولز کے لیے بھی نئے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔
دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک جاری رہے گی جبکہ جمعہ کو ساڑھے 5 بجے چھٹی ہوگی۔
