طویل غیر حاضری پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم نے سکولوں سے طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے کئی سرکاری اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ان اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم تدریسی نظام میں نظم و ضبط لانے کے لیے ضروری ہے تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
