امتحانات ونتائجپنجابتعلیمی دنیانظام تعلیمہائر ایجوکیشن

لاہور،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا چھٹاکانووکیشن،327 طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں

لاہور۔۔۔۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (لاہور) کے چھٹے کانووکیشن میں انڈر گریجوئیٹ اور پوسٹ گریجوئیٹ طلباء و طالبات سے حلف لیا گیا، کانووکیشن میں کل 327 طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (لاہور) کے چھٹے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اس کے علاوہ کانووکیشن میں پروفیسر مسعود صادق،پروفیسر اصغر نقی، سنڈیکیٹ ممبر فرخ علی شاہ، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر شیریں خاور،ڈاکٹر منیرہ احمدسمیت پبلک پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان،وائس چانسلرز، پرنسپلز، پروفیسرز اور AFJOG کے ممبران شریک ہوئے۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی کے ہمراہ تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

کانووکیشن میں پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے انڈر گریجوئیٹ طالبات سے حلف لیا اور رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم نے پوسٹ گریجوئیٹ طلباء و طالبات سے حلف لیا۔

کنووکیشن میں کل 327طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں جس میں 299 انڈرگریجویٹ طالبات اور 28پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات شامل تھے۔ڈاکٹر بریرہ سہیل نے سیشن 2017-2022 کی بیسٹ گریجویٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button