اساتذہ کے مسائلپنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشننظام تعلیم

لاہور،گرینڈٹیچرزالائنس پنجاب کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کے معاملات طے پا گئے

،گرینڈٹیچرزالائنس پنجاب کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کے معاملات طے پا گئے،نان پرفارمنگ سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے مستقل ٹی او آربنائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے لئے اساتذہ کے نمائندوں و محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،کمیٹی کی تجاویز پر 100 سے کم تعداد والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔


ٹائم سکیل پروموشن، سروس و پروموشن رولز میں خامیوں کا خاتمہ کیا جائے گا،رکاوٹوں کا خاتمہ، ایجوکیٹرز کی مستقلی، ٹرانسفر پالیسی میں خامیوں کا خاتمہ ہوگا،ریشنلائزیشن کے عمل کے ساتھ ساتھ سکول ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کی رہائش،صحت کی سہولت،گروپ انشورنس کوبہتربنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے، اساتذہ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button