ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کے جلد بہتر نتائج سامنے آئیں گے، ڈائریکٹرایجوکیشن دیامراستورڈویژن فقیراللہ

استور۔۔۔ڈائریکٹرایجوکیشن دیامراستورڈویژن فقیراللہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تیار کی جانے والی سفارشات پر گلگت بلتستان کے سکولز و کالجز میں طلبا کیلئے عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کو باقاعدہ عمل میں لایا گیا ہے جس کے جلد بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
استورگرلزہائی سکول عیدگاہ میں ایجوکیشن فیلوز کے تحت نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کے لیے آغا خان یونیورسٹی برائے پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر نگرانی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرایجوکیشن دیامراستورڈویژن فقیراللہ نے کہا ہے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی عوام دوست اقدامات کے ذریعے صوبے کے طول وعرض میں طلبا کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے عملی کوششیں کی جاری ہیں۔ گلگت بلتستان کیاسکولوں اورکالجوں میں اساتذہ کے کمی دور کرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی عمل میں لانے کیلئے آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (اے کے یو۔ آئی ای ڈی)قراقرم انٹرنیشنل پر مشتمل کنسورشیم کیساتھ کئے گئے معاہدے پرعملدرآمد یقینی بناتے ہوئے گلگت بلتستان میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل اختتام پذیرمراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔اساتذہ کی کمی کے تدارک کے لیے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی خوش آئندہ ہے۔