پنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشنطلباء کے مسائلنظام تعلیم
پنجاب،سرکاری سکول میں زلزلے کی افواہ،بھگدڑمچنے سے 8طالبات زخمی

جہانیاں۔۔۔ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں زلزلے کی افواء پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سڑک پر کام کے دوران مشین کی وائبریشن سے اسکول کی عمارت لرزی تھی,اسکول کی عمارت لرزنے سے طالبات میں بھگدڑ مچی۔اسکول ٹیچر کے مطابق اسکول سے ملحقہ روڈ پر تعمیراتی کام جاری تھا، ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات ڈر گئی تھیں۔زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال جہانیاں میں منتقل کردیا گیا ہے۔