بلوچستانتعلیمی دنیاروشن ستارےسکولز ایجوکیشننظام تعلیمہائر ایجوکیشن

کوئٹہ،بی آر سی لورلائی کے پوزیشن ہولڈر طلباء کی وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے ملاقات

کوئٹہ۔۔۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے مولانا عصمت اللہ سالم کی قیادت میں بی آر سی لورلائی کے پوزیشن ہولڈر طلباء منیر خان نورزئی، عبدالرحمان مدنی، سالار خان اچکزئی، عدیل احمد بلوچ،شعیب خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی آرسی لورلائی کے طلباء کو حالیہ بلوچستان بورڈ امتحان میٹرک اور ایف ایس سی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کیلیے مولانا عصمت اللہ سالم نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ بینظیر بھٹو فلی فنڈڈاسٹوڈنٹس سکالر شپ کیلیے ان طلبہ کو منتخب کیا جائے تاکہ یہ ذہین طلبہ دیگر صوبوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم جاری ومکمل کر سکیں۔ بی آری سی کے تمام طلباء کو لیپ ٹاپس مہیاکیا جائے تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سے واقف اور وابستہ رہے، بی آرسی کے طلباء کو بھی ہر ضلع کے اول پانچ پوزیشن ہولڈرز کو شمار کرکے اس انعام کا حقدار ٹھہرایاجائیجو مقرر ہے، گیارھویں کلاس کے طلباء کیلیے آل پاکستان مطالعاتی دورے کا اہتمام کیاجائے۔ جس کیلیے مبلغ دس لاکھ روپے بھی فراہم کیاجائے تاکہ یہ دورہ ممکن ہوسکے۔وزیر اعلیٰ نے مذکورہ تمام مطالبات منظور کرتے ہوے موقع پر موجود حکام کو احکامات صادر فرمائیں۔ مولانا عصمت اللہ سالم نے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button