اساتذہ کے مسائلپنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیانظام تعلیمہائر ایجوکیشن

پنجاب یونیورسٹی،شیخ زید اسلامک سنٹر میں من پسند اساتذہ کی بھرتی کا انکشاف

لاہور۔۔۔۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سامنے آگئی،مالی سال2022-23میں شیخ زید اسلامک سنٹر نے 26اساتذہ بھرتی کئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی نے بھرتی کا کوئی اشتہار نہیں دیا، اساتذہ کی تعلیم،تجربے،عمرکی حدکونظر اندازکرتے ہوئے امیدوار فائنل کئے گئے،سلیکشن کمیٹی نے امیدواروں کوفائنل کر نیکے منٹس کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا، غیر قانونی بھرتی اساتذہ کو ماہانہ 43لاکھ سے زائد تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی،مختلف اساتذہ 4سے9ماہ کی تعیناتی کے دوران صرف15سے21روز یونیورسٹی آئے۔


26اساتذہ کوبطورویزٹنگ فیکلٹی بھرتی کیا گیا،ویزٹنگ فیکلٹی کے اساتذہ کو2سے4لاکھ فی کس ماہانہ تنخواہ بھی ادا کی گئی، اساتذہ کی بھرتی غیرقانونی،بھرتی کاعمل شفاف نہیں تھا، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے پرکوئی جواب جمع نہیں کروایا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نیاساتذہ کی غیرقانونی بھرتی کی تحقیقات کا حکم دے دیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے،رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button