اساتذہ کے مسائلتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاخیبرپختونخواہسکولز ایجوکیشنطلباء کے مسائلنظام تعلیم

خیبرپختونخواہ:سرکاری سکولوں کے نجی تعلیمی اداروں میں منتقلی کا انکشاف،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

خیبرپختونخوا میں طلبہ کا سرکاری سکولز سے نجی تعلیمی اداروں میں منتقلی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔


تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 6 رکنی کمیٹی سرکاری سکول چھوڑنے کی وجوہات معلوم کرے گی، سپیشل سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قیصر عالم کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری محمد شعیب، ڈائریکٹر رجسٹریشن ذوہیب حیات، چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ محمد شفیق کمیٹی کے ممبر مقرر کر دیءَے گئے ہیں، پرنسپل عبدالرقیب، سیکشن آفیسر بورڈز اینڈ ٹریننگ محکمہ تعلیم ارسلان احمد بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی گزشتہ سال نجی سکولوں کو مائیگریشن کرنے والے طلبہ کا ریکارڈ چیک کر کے وجوہات معلوم کرے گی، جبکہ کمیٹی تعلیمی بورڈز کے موجودہ قوانین کا جائزہ لے کر اس میں ترامیم بھی تجویز کرے گی، کمیٹی کو ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ محکمہ تعلیم کوجمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں طلبہ کا سرکاری سکولز سے نجی تعلیمی اداروں میں منتقلی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button