اساتذہ کے مسائلپنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشنطلباء کے مسائلنظام تعلیم
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا لاہور شہر کے تمام نجی سکولوں کے سروے کا فیصلہ

لاہور۔۔۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے تمام نجی سکو لوں کے سروے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
اس سروے کے لیے سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر ایلمنڑی مردانہ و زنانہ لاہور کو فوکل پرسن بنا کر ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو سروے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔افسر خود جا کر سروے کریں گے۔ سی ای او ملک نذیر حسین چھینہ نے 15 دنوں میں سروے مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات دی ہیں۔