تعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاخیبرپختونخواہطلباء کے مسائلنظام تعلیمہائر ایجوکیشن

9سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز نہ ہو سکا،مشران علاقہ کا تشویش کا اظہار

لوئر دیر۔۔۔ 9سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز نہ ہو سکا۔ پرنسپل، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسر بشمول 300 سے زائد عملہ تعینات ہونے کے باوجود کلاسز شروع نہ ہونے پر مشران علاقہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔فنڈز اور فیکلٹی ممبران کی کمی کے سبب رواں سال بھی کلاسز شروع نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق صرف تنخواہوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے سرکار کے خزانے سے ملازمین کو ادا کیے جا رہے ہیں۔


کلاسز شروع نہ ہونے کے سبب اربوں روپے کے آلات، ساز و سامان زنگ الود ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اہلیان علاقہ کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے میڈیکل کالج کی فعالیت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 9سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا اغاز نہ ہو سکا۔ پرنسپل، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسر بشمول 300 سے زائد عملہ تعینات ہونے کے باوجود کلاسز شروع نہ ہونا افسوس ناک ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button