پنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشننظام تعلیم

پنجاب،سرکاری سکولوں کو 4ارب 51کروڑ این ایس بی گرانٹ جاری

لاہور۔۔۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کو 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری،مذکورہ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیے گئے۔تفصیلات کیمطابق لاہور کے سکولوں کیلئے14 کروڑ 53لاکھ روپے کے فنڈز جاری،ملتان کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ ساڑھے 7لاکھ روپے، فیصل آباد کیسکولوں کیلئے 24 کروڑ روپے سے زائد کی رقم،ڈی جی خان کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 94لاکھ روپے جاری کئے گئے۔


علاوہ ازیں قصور کے سکولوں کیلئے 13 کروڑ 29لاکھ روپے،چنیوٹ کے سکولوں کیلئے 6 کروڑ 83لاکھ روپے،سیالکوٹ کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ 59لاکھ روپے،راولپنڈی کے سکولوں کیلئے 15 کروڑ 67لاکھ روپے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیسکولوں کیلئے 14 کروڑ 12لاکھ روپے جاری کئے۔مذکورہ فنڈز26-2025کی دوسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری ہوئے،فنڈز تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button