اساتذہ کے مسائلتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشنطلباء کے مسائلگلگت و بلتستاننظام تعلیم

ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی بہترین اقدام، نتائج جلد سامنے آئیں گے، وزیر تعلیم گلگت بلتستان

گلگت۔۔۔۔صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تیارکی جانے والی سفارشات پر گلگت بلتستان کے سکولز وکالجز میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کو باقاعدہ سے عمل میں لایا گیا ہے جس کے بہت جلد بہتر نتائج سامنیآئیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کے عوام دوست اقدامات کے ذریعے صوبے کے طول وعرض میں طلبا کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے عملی کوششیں جاری ہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سکولوں اورکالجوں میں اساتذہ کے کمی دور کرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی عمل میں لانے کیلئے آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (اے کے یو، آئی ای ڈی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیساتھ کئے گئے معاہدے پرعملدرآمد یقینی بناتے ہوئے گلگت بلتستان میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ کی کمی دورکرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے سکولوں کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی تھی اب اس پروجیکٹ سے کافی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جہاں اداروں کی حالت زار کو بہترکر رہے وہاں پر اساتذہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ منظم اور اچھے ایڈمنسٹریٹر سے جہاں تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے وہاں پر بچوں کی دماغ کے اندر بہترین کردارسازی اور تربیت دی جاسکتی ہے صوبائی وزیر نے کہا تعلیم کے بغیر ہم نامکمل ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ استاد کا پیشہ نہایت اہم ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ معاشرے کے تمام افراد کے ساتھ مل کرعملی جدوجہد کرکے بچوں کو علم کی دولت سے آراستہ کرنا ہوگا۔ بچوں کو پڑھ لکھ کر ایک باشعور شہری بنننے میں ان کی ہر طرح سے رہنمائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button