امتحانات ونتائجتعلیمی دنیاسندھ

کراچی،میٹرک امتحانات، 50 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

کراچی… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے ہفتہ کوگورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول برف خانہ ملیر اور آصف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ملیر کالا بورڈ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے برف خانہ اسکول میں فرنیچر کی شکایت کے حوالے سے وہاں کی سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلات معلوم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا بورڈ نے فوری طور پر فرنیچر کی کمی پورا کیا۔ چیئرمین بورڈ نے اسی اسکول میں ایکسٹرنل سپرنٹنڈنٹ کو بھی فوری طور پر تعینات کرنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران امیدواروں کو یا جس امتحانی مراکز سے شکایات موصول ہو رہی ہیں وہاں بورڈ کے افسران روزانہ ان امتحانی مراکز کا دورہ کریں اور ان کی شکایت کا ازالہ بھی کریں۔بعد ازاں سالانہ امتحانات کے دوران ہفتہ کے روز صبح کی شفٹ میں نہم جماعت کا طبیعات اور شام کی شفٹ میں دہم جماعت مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا۔اس موقع پر بورڈ کے ویجیلنس آفیسر زو دیگر بورڈ افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے اور کئی امتحانی مراکز سے نقل میں ملوث 50 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button