اساتذہ کے مسائلپنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشننظام تعلیم
پنجاب،اساتذہ کے تبادلوں اور ریشنلائزیشن کا اختیار سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ

لاہور۔۔۔۔پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کیلئے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ، سی ای او ایجوکیشن اختیارات ملتے ہی ضرورت کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرسکیں گے۔تفصیلات کیمطابق اساتذہ کو ان سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا جہاں ان کی کمی ہوگی،سکولوں میں 40طلباء پر ایک ٹیچر کے فارمولے کے تحت تعداد ضرورت کو پورا کیاجائیگا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میرٹ پر ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیاں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کے بعد اختیارات سی ای اوز کو دیئے جائیں گے۔