امتحانات ونتائجتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشنمثالی تعلیمی ادارےنظام تعلیموفاقی دارالحکومت
وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سائنسی نمائش کے مقا بلوں کا انعقاد

اسلام آباد۔۔۔وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سوموار کو سائنسی نمائش کے مقا بلوں کا انعقاد کیا گیا۔مقابلوں میں انٹر میڈیٹ کی سطح پر طلبا و طالبات نے بھر پور حصہ لیا اور فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپوٹر سائنس اور ریاضی سے متعلق اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نمائشی سٹالز بھی لگائے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک، ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی اور ڈائریکٹر رجسٹریشن فاطمہ طاہرہ نے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔