اساتذہ کے مسائلپنجابتعلیمی اداروں کے مسائلتعلیمی دنیاسکولز ایجوکیشننظام تعلیم

راولپنڈی،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نےاساتذہ ترقیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیدیا

راولپنڈی ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہائی رسک یونین کونسلوں کو فوری کلین سویپ کرنے اور اساتذہ کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، دانیال چوہدری، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ارکان صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی، ملک افتخار، عمران الیاس، محسن خان، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک منصور اور راجہ صغیر احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی گئی اور 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ قمر الاسلام راجہ نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں ہائی رسک یونین کونسلوں کو کلین سویپ کیا جائے۔ ہولی فیملی ہسپتال کی پہلی اور دوسری منزل 15 مئی تک ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ میں پتھالوجی لیب پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکاہے اور ہسپتال کا بیسمنٹ بھی 22 مئی تک ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی اس وقت 27 سیکمیں چل رہی ہیں 24 سکیموں پر کام جاری ہے۔ ایک سکیم پر ریوائزڈ کی وجہ سے کام نہیں ہورہا ۔کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ ٹی ایچ کیو کی ریویمپنگ کا کام جاری ہے۔اس موقع پر انہوں نے بوجہ بے ضابطگی ٹیچرز کی پروموشن کے حوالے سے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس صوبے خود جمع کررہے ہیں اب تک شادی ہالوں، ہوٹلوں، تعمیراتی کمپنیوں، کنسلٹنٹ اور دیگر پرائیویٹ سیکٹر میں 75 سروسز پر سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکے ذریعے آگاہی یقینی بنائی جائے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کلیدی کردار ادا کرے۔ قبضہ گروپس، غیرقانونی سوسائٹیوں اور منشیات کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عید الاضٰحی کے لئے مویشی منڈیوں کے قیام کے لائحہ عمل تیار کیا جائے جہاں پر ویٹرنری ڈاکٹر صبح 8 بجے سے 11 بجے تک ہسپتال اور ڈسپنسری میں موجود ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button